Most Popular

اگیریکس مسکیرئس



اگیریکس مسکیرئس

یہ دوا خاص طور پر بوڑھے آدمیوں کے لیے جن میں خون کی حرکت سست ہو یا شرابیوں کے لیے جن کا ہاضمہ خراب ہو اور جن کو سردرد رہتا ہو ان میں مظہر ہوا کرتی ہے۔
یہ دوا امراض رعشہ و مرگی و تپ محرقہ اور دیگر اعصاب نخاع کے کئی امراض میں کارآمد ہوتی ہے جن میں عضلات کم و بیش پھڑپھڑاتے ہو نہایت تیز دردیں ہوتی ہوں۔ 

وجع القلب : 
یعنی درد دل کے لیے یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جبکہ چلنے پھرنے سے مرض بڑھ جاتا ہو۔ مقام دل میں گھبراہٹ ہو۔ درد بائیں بازو اور گردن کے پچھلے حصے تک پھیلتا ہو۔
جب شراب کی زیادتی سے بےخودی کی حالت ہو جائے اور مریض کا جگر اور تلی بڑھے ہوئے ہوں تو اس دوا کے دینے سے آرام ہو جاتا ہے۔
جب مریض کو ایسا محسوس ہو کہ اس کے جسم میں برف کی سوئیاں چبھ رہی ہیں تو یہ دوا مؤثر ہوا کرتی ہے۔
زیادتی مرض :
کھانا کھانے کے بعد ۔ موسم سرما میں ۔ کھلی سرد ہوا میں ۔ مجامعت کے بعد ۔ آندھی سے قبل۔
کمی مرض : 
آہستہ آہستہ حرکت کرنے سے۔
خوراک :
2 ایکس ۔ 3 ایکس ۔ 30 ۔ 200
امراض جلد میں یہ دوا 2 ایکس یا 3 ایکس میں استعمال کرنی چاہیے
Share:

Related Posts:

آمدو رفت