اکلفا انڈیکا Acalypha Indica
انڈین نیٹل Indian-Nettle
اکلفا انڈیکا Acalypha Indica
انڈین نیٹل Indian-Nettle
یہ دوا سِل کی ابتدائی حالت میں کارآمد ہوتی ہے۔ جب کہ خشک تکلیف دہ کھانسی ہو اور اس کے بعد مریض خون تھوکتا ہو، چھاتی میں لگاتار شدید درد ہوتا ہو، صبح کے وقت خون سرخ اور بکثرت آتا ہو لیکن دوپہر کے بعد خون سیاہ رنگ کا اور منجمد آتا ہو اور بخار ساتھ نہ ہوتا ہو۔ مریض صبح کو بہت کمزور ہو کرتا ہے لیکن دن کو اس کی حالت ٹھیک ہو جاتی ہے۔
کمزوری روز بروز بڑھتی جاتی ہو۔
علامات سینہ :
کھانسی خشک اور سخت ہو اور کھانسی کے بعد خون آئے صبح کے وقت اور رات کے وقت زیادہ ہو۔ سینہ میں لگاتار اور سخت درد ہوتا ہو۔
حلق :
خوراک کی نالی اور معدے میں جلن ہوتی ہو۔
جب اسہال لگاتار آئیں اور ہوا بڑے زور شور سے بوقت پاخانہ خارج ہوتی ہو تو یہ دوا نافع ہوتی ہے۔
زیادتی مرض:
صبح کو۔
خوراک:
Q کے پانچ قطرےیا 3x یا 6x یا 30x دن میں تین یا چار بار