Most Popular

ڈمیانہ (ٹرنیرا)


ڈمیانہ   (ٹرنیرا)

یہ نامردی کی ایک خاص دوا ہے۔ خواہ یہ نامردی چوٹ نخاع ، کثرت مجامعت ، آتشک یا سوزاک سے پیدا ہوئی ہو خواہ کوئی اور سبب ہو یہ دوا مفید ہوا کرتی ہے۔
بانجھ پن کے لیے بھی یہ ایک اعلی دوا ہے خواہ اس کا سبب کثرت حیض ہو یا قلت حیض یا لیکوریا ہو خواہ کوئی اور سبب ہو مثلا رحم کی دیواروں کا سخت ہو جانا یا منہ نہ کھلنا۔

یہ دوا بطور ٹانک کے بھی استعمال ہوتی ہے۔ جب جسمانی محنت یا دماغی محنت کرنے سے اعصاب کمزور ہو جائے تو اس دوا کے استعمال سے اعصاب کو تقویت ملتی ہے اور کمزوری دور ہو جاتی ہے اور جسم تندرست و توانا ہو جاتا ہے۔
پیری کے تسلسل بول کے لیے بھی یہ ایک کارآمد دوا ہے۔ اس کے استعمال سے اعصاب طاقتور ہو جاتے ہیں اور اس وجہ سے پیشاب کا گرنا رک جاتا ہے۔
جریان منی کے لیے بھی یہ ایک اعلی دوا ہے۔ جب کہ یہ عارضہ اعصاب کو کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوا ہو۔
پراسٹیٹ گلینڈ کی مزمن نزلی رطوبت کا اخراج بھی اس دوا کے دینے سے رک جاتا ہے اور مرض جاتا رہتا ہے۔
نوجوان لڑکیوں کے بے قاعدہ حیض کو باقاعدہ کرنے میں یہ دوا ممر و معاون ہے۔ اس دوا کو دینے سے دودھ بڑھ جاتا ہے۔
خوراک : 
Q کیو کے دس سے لے کر چالیس قطروں تک۔۔۔
Share:

آمدو رفت