الیٹرس فیری نوسا Aletris Farinosa
الیٹرس فیری نوسا Aletris Farinosa
سٹارگراس Star Grass
یہ دوا امراض رحم میں نہایت مفید ہوتی ہے۔ جب بچے جننے کے باعث یا کام کاج کی زیادتی سے رحم کمزور ہو چکا ہو اور بدیں وجہ حیض قلت سے آتا ہو۔ کمزوری کی وجہ سے سیلان رحم کا مرض پیدا ہو گیا ہو۔ رحم کا اندرونی پردہ متورم ہو گیا ہو رحم اپنی جگہ سے ٹل گیا ہو اور باہر نکل آتا ہو یا مریضہ میں خون کی کمی ہو اور حیض کا آنا بند ہو گیا ہو یا حاملہ کی طبیعت کا میلان اسقاط حمل کی طرف بنا رہتا ہو تو اس دوا کے استعمال سے یہ شکایت دور ہو جاتی ہیں۔
بانجھ پن کو دور کرنے کے لیے بھی یہ دوا مفید ہے۔ جوان لڑکیوں میں جب کمی خون اور بھُس کا عارضہ پیدا ہو جائے تو یہ دوا کارآمد ہوتی ہے۔
جب رحم کی خرابی کے باعث ہاضمہ میں نقص پیدا ہو گیا ہو یعنی کہ بھوک نہ لگے ۔ تھوڑی سی خوراک کھانے کے بعد معدے میں تناؤ پیدا ہو جائے ۔ خوراک سے نفرت ہو ۔ جی متلاتا ہو اور قبض ہو ۔ سر میں چکر آکر غشی کی حالت طاری ہو جاتی ہو تو ان حالات میں یہ دوا اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔ یہ دوا حاملہ عورت کے لیے بھی نافع ہے۔ جبکہ اس میں مذکورہ بالا علامات موجود ہوں اور لگاتار قیئں آتی ہوں۔
خوراک: Q ، 1x ، 3x ، 30