ایکٹیاسپی کاٹا Actaea Spicata
ایکٹیاسپی کاٹا Actaea Spicata
بین بیری Baneberry
چھوٹے جوڑوں کے وجعالمفاصل میں یہ دوا کام آتی ہے۔ جبکہ جوڑ سوجے ہوئے ہوں اور چلتے پھرتے درد کرتے ہوں۔ جب وجعالمفاصل کے درد کلائی کے جوڑوں میں ہوتے ہوں جو کہ دانتوں اور جبڑوں کے استخوان تک پھیلتے ہوں۔
جگر میں خون کے جمع ہو جانے میں یہ دوا کارآمد ہوتی ہے جبکہ یہ مقام دکھتا ہو اور اس میں دھڑکن ہوتی ہو۔
معدہ:
معدے میں پھاڑنے والی اور بھالا مارنے کی سی دردیں ہوتی ہوں اور ہی قئیں آتی ہوں۔ معدے میں کڑل کی مانند دردیں ہوتی ہوں تنگی تنفس ہو اور دم گھٹنے کا احساس ہو۔ کھانا کھانے کے بعد فوراً سستی چھا جاتی ہو۔
اطراف:
چھوٹے جوڑوں مثلاً کلائی ۔ انگلیوں ۔ ٹخنوں اور پاؤں کی انگلیوں میں وجعالمفاصل کی دردیں ہوتی ہوں۔ تھوڑی سی تھکاوٹ سے جوڑ سوج جاتے ہوں۔ حرکت کرنے سے تکلیف زیادہ ہوتی ہو۔ ہاتھوں میں فالجی کمزوری ہو جاتی ہو۔ بولنے یا کھانے کے بعد کمزوری ہو جاتی ہو۔
خوراک:
Q یا 3x