معمولی بخار Simple Fever
معمولی بخار Simple Fever
سردی لگنے، بارش میں بھیگنے، سخت دھوپ میں نکلنے، غیر معمولی طور پر کھانے پینے سے اور سخت محنت کرنے سے یہ بخار پیدا ہوتا ہے۔
علاج:
خشک یا تر ہوا سے، کسی طرح کا خوف پیدا ہونے سے سخت پیاس، بےچینی کے ساتھ بخار ہو جائے، رات کو شبنم میں نکلنے سے جو بخار آئے اس میں ایکونائٹ 3x دو تین گھنٹے کے بعد ایک خوراک دینا چاہیے۔
سر درد ہو اور آنکھیں سرخ ہو جائیں تو بیلاڈونا 6 دینی چاہیے۔
سارے جسم میں خاص کر کمر میں درد ہو، بارش کی ٹھنڈی ہوا لگنے سے بخار ہو جائے تو ڈلکامارا 15
اگر قے ہو اور متلی ہو تو اپی کاک، زیادہ کھانے سے یا جس بخار میں ذرا بھی پیاس نہ لگے اس میں پلساٹیلا 6 دینا مناسب ہے۔