Most Popular

ڈلکامارا - Dulcamara

ڈلکامارا Dulcamara



ڈلکامارا Dulcamara
بٹر سویٹ Bitter sweet
یہ دوا ایسے اشخاص کے لیے موزوں ہوا کرتی ہے جن کا مزاج بلغمی و خنازیری ہو اور وہ بےچین و چڑچڑے مزاج کے ہو۔ اس کا اثر نزلی ، وجعالمفاصل اور جلدی امراض پر ہوتا ہے جبکہ یہ امراض سردمرطوب آب وہوا کی وجہ سے پیدا ہوئے ہو۔ جلد جسم نرم ہو اور جب کبھی مریض کو سردی لگ جائے تو جھٹ جسم پر چھانٹ نکل آتی ہو۔ جب کبھی چھانٹ نکل کر پھر بوجہ سردی لگنے کے دب جائے تو یہ دوا کارآمد ہوا کرتی ہے۔
شدید زکام اور دمہ میں یہ دوا نافع ہے جبکہ ان کا باعث سردی کا لگنا ہو۔
معمولی زکام میں بھی یہ دوا کارآمد ہوتی ہے جبکہ سرد پانی میں چلنے پھرنے سے اسہال پیدا ہو گئے ہوں یا نزلہء مثانہ کا عارضہ پیدا ہو گیا ہو۔ جس میں پیشاب دودھیا آتا ہے۔
جوان بچوں کو حبس بول کا عارضہ ہو گیا ہو اور پیشاب بلاارادہ خارج ہوتا رہتا ہو تو یہ دوا نافع ہوتی ہے۔
جب سرد مرطوب موسم کی آمد پر وجعالمفاصل کی دردوں اور دیگر امراض میں ایک نمایاں زیادتی ہو تو یہ دوا سودمند ہوا کرتی ہے۔
جلدی امراض میں یہ دوا اس وقت کام آتی ہے جب جسم کو سرد ہوا لگنے کی وجہ سے مرض میں زیادتی ہو جایا کرتی ہو۔
چھپاکی کے لیے یہ ایک اعلیٰ دوا ہے جبکہ جسم نرم ہو اور سردی کو فوراً قبول کر لیتا ہو زدا سی ٹھنڈ لگنے یا ٹھنڈی ہوا میں دیر تک رہنے سے چھپاکی نکل آتی ہو خارش ہوتی ہو اور کھجلی کرنے کے بعد جلن ہوتی ہو۔
اسہال کے لیے یہ دوا خاص کر مفید ہے جبکہ مرطوب جگہ میں سردی کے لگ جانےسے یا برفیلی آب و ہوا میں رہنے سے یا گرمی سے یا سرد موسم کی تبدیلی پر اسہال آنے شروع ہو گئے ہوں۔
دیگر خاص علامات:
لعاب دار جھلیوں میں رطوبت بکثرت پیدا ہوتی ہو۔ سردی لگنے سے پسینہ دب گیا ہو۔
مرطوب سرد جگہ پر کام کرنے سے یا رہنے سے یا ڈیری فارم میں کام کرنے سے کوئی عارضہ پیدا ہو گیا ہو۔
پسینے کے دب جانے سے ، چھانٹ کے رک جانے سے اور سردی کے لگ جانےسے استسقاء کا عارضہ پیدا ہو گیا ہو۔
حیض سے قبل جسم پر چھانٹ نکل آیا کرتی ہو۔ گفتگو کرنے سے سر درد کو آرام معلوم ہوتا ہو۔ ذرا سی سردی لگ جانے سے ناک بند ہو جاتی ہو۔ کھانے کو دل نہ کرتا ہو لیکن ٹھنڈا پانی پینے کو دل بڑا چاہتا ہو۔ سردی لگنے سے پیشاب بار بار آتا ہو۔ خارش سردی اور مرطوب آب و ہوا میں ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے۔
زیادتی مرض:
رات کو سردی لگنے سے ۔ موسم برسات میں ۔ آرام کرتے وقت ۔ مرطوب آب و ہوا میں۔
کمی مرض:
چلنے پھرنے سے ۔ بیرونی گرمی سے ۔ کھڑے ہونے سے ۔ گرم ہوا سے۔
کیمفر ۔ کوپرم ۔ اپیکاک ۔ کالی کارب ۔ مرکیورس۔
متضاد:
بیلاڈونا ۔ لیکسس - کالی سلفِ ۔ کلکیریاکارب ۔ سلفر۔
خوراک:
1x ، 3x ، 30
Share:

آمدو رفت