ڈاکٹر ہنیمین کی مایہ ناز تصنیف آرگنن آف ہومیوپیتھک میں مرض کی تعریف کچھ یوں کی گئی
آپ نے فرمایا کہ۔
جسم انسانی میں اندرونی و بیرونی طور پر جو تغیر وتبدل ہوتا ہے۔ اسی کا نام ہی اصل مرض ہے۔
مرض کی تعریف کچھ یوں بھی کر سکتے ہیں کہ
جسم انسانی کے کسی خاص اعضاء یا بہت سارے اعضاء کی نارمل کارکردگی میں کوئی نقص پیدا ہو جانا مرض کہلاتا ہے۔
جب بھی جسم کے اندر کوئی نقص پیدا ہوتا ہے تو جسم کی اپنی قوت حیات (ایمیونٹی سسٹم) اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے مرض کو جسم سے باہر پھینکنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ اگر مرض زیادہ طاقتور ہو قوت حیات دب کر رہ جاتی ہے۔ مرض قوت حیات پر اور سارے جسم پر قابض ہو جاتا ہے۔
جسم کو مرض سے پاک کرنے کے لیے قوت حیات کو طاقتور بنانا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔
اب کسی بیرونی شے کے استعمال سے (میڈیسن) قوت حیات کو طاقتور بنایا جاتا ہے تاکہ مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔
مرض پیدا ہونے کے بہت سارے اسباب ہیں۔ یہاں پر چیدہ چیدہ اسباب کا ذکر کیا گیا ہے۔
1۔پیدائشی. 2۔خاندانی (وراثتی)
3۔خودساختہ. 4۔قدرتی
5۔محنتی. 6۔غذائی
7۔زہرخوردہ. 8۔جراثیمی
9۔مزاجی. 10۔عصبی
اس طرح کے اور بھی بہت سارے اسباب ہیں جو مرض پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔