ڈروسرا (سن ڈیو)
یہ دوا آلات تنفس پر خاص اثر رکھتی ہے۔ ڈاکٹر ہنیمین نے کالی کھانسی کے لیے اس دوا کو خاص مانا ہے۔
کالی کھانسی : Whooping Cough Pertussis
یہ دوا کالی کھانسی کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے جبکہ کھانسی کے دورے ایک کے بعد ایک بڑی جلدی جلدی ہوتے ہوں۔ مریض سانس بھی نہ لے سکتا ہو اور اس کا گلا گھٹتا ہو۔ کھانسی بڑی گہری اور کھردری ہو آدھی رات کے بعد زیادہ تکلیف دیتی ہو۔
خسرہ کے مرض میں جب کھانسی پیدا ہو جائے یا اس عارضہ کے بعد کھانسی شروع ہو تو یہ دوا نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔
بچوں کی کھانسی کے لیے یہ ایک نہایت سودمند دوا ہے جونہی بچہ لیٹتا ہو کھانسی شروع ہو جاتی ہو اور تکلیف دیتی ہو۔
واعظین کے گلے کے درد میں بھی یہ دوا کارآمد ہوا کرتی ہے جب حلق میں کھردرا پن اور خشکی کا احساس پایا جائے۔ مریض کی آواز گہری،بھدی اور بےسُر ہو جائے اور اسے بولنے کے لیے نہایت محنت درکار ہوتی ہو۔
دیگر خاص علامات :
ٹی بی کے مریض کو رات میں کھانسی ہوتی ہو اور بلغم خون آلودہ اور پیپ دار آتی ہو۔ کھانسی گرمی سے، پینے سے، گانے سے، ہنسنے سے، رونے سے، لیٹنے سے اور آدھی رات کے بعد زیادہ ہو جاتی ہو۔
دوران کھانسی میں مریض پانی اور بلغم وغیرہ قے کرتا ہو۔ اور اکثر ناک اور منہ سے خون جاری ہو جاتا ہو۔
ایسا احساس ہو گویا حلق پر کوئی کھجلا رہا ہے اور کھانسی کو اکسا رہا ہے۔ جی متلاتا ہو ترش چیزیں کھانے کو دل نہ کرتا ہو یا ان کے استعمال سے جو بد اثرات پیدا ہو گئے ہوں انکو دور کرنے کے لیے یہ ایک اعلی دوا ہے۔
ذیادتی مرض :
آدھی رات کے بعد، بستر کی گرمی سے، پینے سے ، گانے سے ، ہنسنے سے ، رونے سے ، لیٹنے سے۔
کمی مرض :
۔جھکنے سے، چھونے سے، سر کو ہاتھ سے سہارا دینے سے۔
خوراک :
1 ایکس ، 3 ، 12، 30