Most Popular

ایگنس کاسٹس

ایگنس کاسٹس

یہ دوا ان اشخاص کے لیے کارآمد ہے۔ جو جوانی میں غلط کاریوں کا شکار رہے ہوں اور جوانی میں ہی بوڑھے نظر آتے ہوں۔ ہمیشہ مغموم رہتے ہوں اور دھانت و منی بار بار خارج ہوتی رہتی ہوں۔ ان کے دل افسردہ ہوں اور زندگی سے بیزار رہتے ہوں۔ ان کی دماغی صلاحیت اتنی کمزور ہو گئی ہو کہ نہ تو وہ سوچ بچار کر سکتے ہے اور نہ ہی ان کو کچھ یاد رہتا ہوں۔ جو کچھ وہ پڑھتے ہیں اس کے سمجھنے کے لیے ان کو بار بار دہرانا پڑتا ہے۔

نامردی :
                کے لیے بھی یہ ایک اعلی دوا ہے۔ جب آلہ تناسل ڈھیلے ڈھالے پلپلے اور ٹھنڈے ہو گئے ہوں اور شہوت کی خواہش معدوم ہو گئی ہو۔
جب بار بار سوزاک کا مرض ہو جانے کے باعث نامردی پیدا ہو جائے تو اس حالت میں یہ میڈیسن اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔
دل : 
         قوت باہ کی کمی کے باعث مغموم رہتا ہو۔ موت کا خوف رہتا ہو غمگین ہو کہ جلدی موت کا شکار ہو جائے گا۔ حافظ کمزور ہو یعنی نسیان ہو۔ بزدل ہو۔ عصبی و دلی کمزوری ہو۔
امراض زنانہ :
                       قلت حیض ہو ۔ مجامعت سے نفرت ہو۔ اندام نہانی ڈھیلے ڈھلے ہوں اور سفید رطوبت ( لیکوریا ) خارج ہوتی رہتی ہو۔ چھاتیوں میں دودھ پیدا نہ ہوتا ہو۔ اداس رہتی ہوں۔ سیلان رحم کپڑے پر لگنے سے داغ دیتا ہو۔
خوراک :
Q or 1x or 30 ( کیو ) کے آٹھ آٹھ قطرے صبح اور شام ایک چھٹانگ تازہ پانی میں ڈال کر دیے جاتے ہیں۔
Share:

آمدو رفت