اگیوامیریکانہ Agave Americana
سینچری پلانٹ Century plant
اگیوامیریکانہ Agave Americana
سینچری پلانٹ Century plant
مسوڑھوں کے پھولنے کے باعث جب بدبودار سانس منہ سے آئے تو اس عارضہ میں یہ دوا نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔
منہ کی رسولی میں یہ دوا نافع ہوتی ہے۔ سوزاک کے عارضہ میں انتشار قصیب دردناک ہے اور ہلکاؤ میں بھی یہ دوا مفید ہوتی ہے۔
سکروی :
کے مرض میں بھی یہ دوا مفید ہوتی ہے جبکہ چہرہ ذرد ہو۔ مسوڑھے سوجھے ہوئے ہوں اور ان میں سے خون نکلتا ہو۔ جب ٹانگوں پر سیاہ ارغوانی رنگ کے دھبے ابھرے ہوئے ہوں، سخت ہو اور درد کرتے ہوں۔ مریض کو بھوک کم لگتی ہو اور قبض کی شکایت رہتی ہو تو یہ دوا مؤثر ہوا کرتی ہے۔
خوراک:
مدرٹنکچر کے 2 قطرے نصف چھٹانگ تازہ پانی میں حل کر کے دن میں تین بار۔
اس دوا کو روئی کے ساتھ لگا کر مسوڑھوں پر بھی ملتے ہیں۔