Introduction to homeopathy - ھومیوپیتھک ایک تعارف
دو یونانی الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ھومیو کے معنی مشابہ یا بالمثل کے ہیں اور پیتھی کے معنی بیماری کے ہیےیں۔ یعنی کہ بالمثل ادویات سے علاج۔
اس طریقہ علاج میں مرض کا علاج ان ادویات سے کیا جاتا ہے جن ادویات کے اندر مرض جیسی علامات پیدا کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔
ان ادویات کو پہلے تندرست جسم پر آزمایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں نقلی مرض جیسی علامات تندرست جسم میں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اب اس نقلی بیمار جسم کو اسی دوائی کی بہت ہلکی سی خوراک دینے سے مرض ختم ہو جائے گا۔
یعنی کہ تندرست جسم زیادہ مقدار میں دوائی استعمال کرے گا تو وہ دوائی ایک نقلی مرض تندرست جس میں پیدا کر دے گی۔ اسکے بعد اس ہی دوائی کی بہت تھوڑی مقدار لینے سے مرض کی علامات ختم ہو جاتی ہیں اور جسم تندرست ہو جاتا ہے۔
ھومیوپیتھی کی بنیاد ایک اصول پر قائم ہے۔
'' تمام ادویات میں ایک نقلی بیماری پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ ( دوائی کے مکمل اثرات دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے تندرست جسم پر تجربہ کر لیا جائے۔) بیماری کو دور کرنے کے لیے ایسی دوائی استعمال کی جائے جس کی علامات بیماری کی علامات سے پوری پوری مشابہ ہو مگر یہ بات ضرور یاد رہیئے کہ مریض کو دوائی کی جو مقدار دی جائے وہ اس مقدار خوراک سے بہت کم ہو گی جس کے استعمال سے بیماری پیدا ہو یا ہو سکتی ہو۔''