Most Popular

ایلیم سٹائیوم - Allium Sativum

ایلیم سٹائیوم - Allium Sativum
لہسن - Garlic

ایلیم سٹائیوم - Allium Sativum
لہسن - Garlic

یہ دوا پھیپھڑوں کے نزلی امراض میں مفید ہوا کرتی ہے۔ جب کہ ہوا نالیوں میں متواتر غرغر کی آواز پیدا کرتی ہو۔ مریض جب بستر میں سے صبح اُٹھتا ہو تو کھانسی ہوتی ہو اور بلغم سخت لیسدار خارج ہوتا ہو۔ جس کو مریض بمشکل باہر نکال سکتا ہو۔
مرض سِل :
مرض سل میں بھی یہ دوا مفید ہوتی ہے اس کے استعمال سے کھانسی اور بلغم کم ہو جاتی ہے۔ بخار کم ہو جاتا ہے اور مریض کا وزن بڑھ جاتا ہے، نیند باقاعدہ ہو جاتی ہے۔ جب مریض کے پھیپھڑوں میں سے خون آئے یعنی مریض خون تھوکے تو اس کے لیے بھی یہ دوا نافع ہوتی ہے۔ ان حالات میں لہسن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دن میں کئی بار کھانے چاہیے۔
جن مریضوں کو نزلہ کے باعث بہرےپن کا عارضہ ہو گیا ہو اُن کے لیے بھی یہ دوا مفید ہوتی ہے۔
جب کھانا کھانے کے بعد یا رات کو منہ میں بہت سارا میٹھا پانی آتا ہو تو یہ دوا شافی ہوتی ہے۔
معاون:
آرسینکم
مصلح:
لائیکوپوڈیم
متضاد:
 ایلوز ۔ ایلیم سیپا ۔ سلّا
 خوراک:   Q - 3x - 6x
مرض سل میں ایک ایک گرین کے لہسن کے ٹکڑے دن میں چار یا چھ مرتبہ کھانے چاہئیں۔

Share:

آمدو رفت