ایلیومن Alumen
پھٹکڑی Common Potashium
ایلیومن Alumen
پھٹکڑی Common Potashium
یہ دوا بوڑھے اشخاص کے لیے نہایت موزوں ہوتی ہے۔ جن کو سخت قبض رہتی ہو اور جن کے عضلات کمزور ہوں اور بعض اوقات ایسا بھی محسوس ہوتا ہے گویا کہ تمام جسم شل ہو گیا ہو۔
یہ دوا گلے کے غدودوں کے بڑھ جانے میں بھی نہایت کارآمد ہوتی ہے جبکہ مریض کو ذرا سی سردی لگنے سے بھی شدید زکام لگ جاتا ہو اور خوراک کی نالی کے نیچے تک جلن ہوتی ہو۔
قبض کے لیے یہ دوا نہایت کارآمد ہوتی ہے جبکہ پاخانہ سنگ مرمر کی طرح سخت آتا ہو ایسا محسوس ہوتا ہو کہ مقعد پاخانہ خارج کرنے سے قاصر ہے۔ چھ چھ سات سات دن تک پاخانے کی حاجت ہی نہ ہوتی ہو اور اگر پاخانہ آتا بھی ہو تو مقعد میں جلن اور خارش رہتی ہو۔
تپ محرقہ :
میں جب انتڑیوں میں سے خون نکلے رہا ہو تو یہ دوا کارآمد ہوتی ہے۔ جب رحم کی گردن یا پستان ہو گئے ہوں تو ایسی حالت میں یہ دوا نافع ہوتی ہے۔
زیادتی مرض:
سردی سے تکلیف میں اضافہ ہوتا ہو ۔ سر درد کے علاوہ باقی جسم کو سردی سے آرام ہوتا ہو۔
خوراک:
1x یا 30