Most Popular

ایلیئم سیپا - Allium Cepa


ایلیئم سیپا Allium Cepa


ایلیئم سیپا Allium Cepa پیاز Red Onion یہ دوا شدید زکام میں کام آتی ہے۔ جبکہ ناک سے بہت کڑوا پانی نکلتا ہو اور آنکھوں سے صاف پانی خارج ہوتا ہو۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی ناک سے بہتا ہو۔ وہ اوپر والے ہونٹ کو جلا دیتا ہو جس سے ہونٹ سرخ ہو جاتا ہو اور درد کرتا ہو۔ آشوب چشم: شدید آشوب چشم میں بھی یہ دوا مظہر ہوا کرتی ہے جبکہ آنکھوں سے صاف پانی خارج ہوتا ہو ( خراش نہ کرنے والا پانی)۔


ایلیئم سیپا Allium Cepa
پیاز Red Onion
یہ دوا شدید زکام میں کام آتی ہے۔ جبکہ ناک سے بہت کڑوا پانی نکلتا ہو اور آنکھوں سے صاف پانی خارج ہوتا ہو۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔
جو پانی ناک سے بہتا ہو۔ وہ اوپر والے ہونٹ کو جلا دیتا ہو جس سے ہونٹ سرخ ہو جاتا ہو اور درد کرتا ہو۔
آشوب چشم:
شدید آشوب چشم میں بھی یہ دوا مظہر ہوا کرتی ہے جبکہ آنکھوں سے صاف پانی خارج ہوتا ہو ( خراش نہ کرنے والا پانی)۔
کھانسی:
جب زکام کا اثر حلق تک چلا جائے، کھردری خشک کھانسی حلق میں خراش کی وجہ سے پیدا ہو، کھانسی نہایت شدید اور تکلیف دہ ہو، کھانسی اتنی شدید ہو کہ مریض حلق کو پکڑے رکھتا ہو اور ساتھ ہی آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو یہ دوا کارآمد ہوتی ہے۔
سر درد کو ایام حیض میں آرام ہو جاتا ہو لیکن بعد اختتام حیض پھر شروع ہو جاتا ہو۔ چارپائی سے اٹھتے وقت بہت چھینکیں آئیں تو یہ دوا فائدہ دیتی ہے۔
زیادتی مرض:
شام کو گرم کمرے میں
کمی مرض:
کھلی ہوا میں ، سرد کمرے میں
مصلح:
آرنیکا ، کیمومیلا ، وراٹرم ایلبم
معاون:
فاسفورس ، تھوجا ، پلساٹیلا۔
خوراک: Q یا 1x
Share:

آمدو رفت