سیلینئیم (Selenium )
یہ دوا سوزش غدہ قدامیہ (Prostatitis) اورادھیڑ پن کی عمر کے اشخاص میں قوت باہ کی کمی میں کام آتی ہے جب کہ منی اور غفہ قدامیہ کا رس قطرہ قطرہ گرتے رہتے ہوں۔
مریض خیالات شہوانی میں مستغرق رہتا ہو اس کی قوم باہ کمزور ہو چکی ہو۔
نامردی ہو لیکن مجامعت کی خواہش بہت زیادہ ہو۔ شہوانی خیالات زوروں پر ہوں مگر عملی طور پر نامردی ہو۔
سرعت انزال ہو اور ساتھ ہی بڑی دیر تک کپکپی رہتی ہو۔ مجامعت کے بعد مریض کمزوری محسوس کرتا ہو اور بدمزاج ہو جاتا ہو۔ اجابت کے وقت اور خواب میں منی اور غدہ قدامیہ کا رس قطرہ قطرہ اور بے اختیار گرتا رہتا ہو۔
منی پتلی اور بے بُو نکلتی ہو۔ قوت باہ کمزور ہو چکی ہو۔ دخول کے وقت قضیب ڈھیلا پڑ جاتا ہو۔ مجامعت کے لیے مریض دیوانہ ہو لیکن قضیب سکڑ گیا ہو۔
پیشاب:
سرخ سیاہ اور تھوڑا آئے۔ موٹی ریت تہ نشین ہوتی ہو۔ چلتے پھرتے پیشاب کے قطرے خود بخود نکلتے رہتے ہوں۔
قبض :
پاخانہ لمبا اور سخت ہو اور مبرز میں ایسا سخت بھرا ہوا ہو کہ اس کے خارج کر نے کے لیے بیرونی مدد کی ضرورت پڑتی ہو۔
تپ محرقہ:
دیگر مہلک امراض کے بعد قبض کا عارضہ پیدا ہو گیا ہو۔ رات کے وقت مریض کو بھوک لگ جاتی ہو اور منشیات کی خواہش ہوتی ہو اور اس خواہش کے پیچھے وہ دیوانہ سا یو جاتا ہو۔
سر:
سر، بھؤوں، مونچھوں اور آلہ تناسل کے بال گر جاتے ہو۔
سر درد:
شراب نوشی، عیاشی یا لیمونڈو چائے پینے کے باعث ہر سہ پہر کو سر درد ہو جاتی ہو۔
سیلئینیم کے مریض کی لیٹنے اور سونے کی خواہش زبردست بنی رہتی ہے۔ اس کے قوت آناًفاناً زائل ہو جاتی ہے خاص کر موسم گرما میں۔
زیادتی مرض:
سونے کے بعد - موسم گرما میں- سنگونا کے استعمال سے- ہوا کے جھونکوں سے- مجامعت سے
کمی مرض:
ٹھنڈا پانی پینے سے اور سرد ہوا اندر کھینچنے۔
متضاد:
چائنا، شراب
مصلح:
اگنیشیا، پلساٹیلا
خوراک:
3x ، 4x ، 30