Most Popular

Potency Of Homeopathic Madison - ہومیوپیتھی میں ادویات کی خوراک یعنی پوٹینسی


Potency Of Homeopathic Madison - ہومیوپیتھی میں ادویات کی خوراک یعنی پوٹینسی by homeo health,homeopathic

ہومیوپیتھی میں ادویات کی خوراک یعنی پوٹینسی
Potency Of Homeopathic Madison 

دوا کی طاقت یا پوٹینسی کے بارے میں ڈاکٹروں کا بہت اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر ایک کی رائے الگ الگ اور اپنے اپنے تجربے پر مبنی ہے بعض ڈاکٹر صاحبان دوا کو نمبر 30 یا اس سے اونچی پوٹینسی میں استعمال کرنا بتلاتے ہے اور بہت سے ڈاکٹر لو پوٹینسی کے استعمال کے حق میں ہے۔
بعض ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ دوا کا انتخاب بہت ضروری چیز ہے۔ جب مرض کے مطابق دوا کا درست انتخاب ہو گیا تو پھر پوٹینسی زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔ پھر دوا ہر طاقت میں اپنا اثر دکھاتی ہے۔
اور بعض ڈاکٹر پوٹینسی کو ویسا ہی ضروری مانتے ہیں جیسا کہ دوا کے درست انتخاب کو بہرحال ہر ڈاکٹر کا اپنا اپنا طریقہ علاج ہے
ایک اچھے معالج کے لیے ضروری ہے کہ دوا کے درست انتخاب کے ساتھ ساتھ دوا کی پوٹینسی کے بارے میں بھی مکمل علم ہونا چاہیے۔ معالج کو علم ہو کہ فلاں فلاں دوا کس کس طاقت میں استعمال کرنے سے زیادہ مفید و موثر ثابت ہو سکتی ہیں۔
ڈاکٹر ہنیمن صاحب کی تصنیف آرگینن آف میڈیسن کی دفعہ نمبر 246 کے مطابق
  • مناسب ہومیوپیتھک دوا کا بعد غوروخوص انتخاب کرنا۔
  • دوا کا اس قدر قلیل مقدار میں دینا کہ جس سے وائٹل فورس  (قوت حیات) میں تحریک پیدا ہو جائے۔
  • درست انتخاب کردہ دوا کی مقدار کو مناسب وقفوں پر دہرانا۔
یعنی کہ
  • دوا کا درست انتخاب کرنا۔
  • دوا کی قلیل سے قلیل مناسب مقدار۔
  • دوا کا مناسب وقفوں پر دہرانا۔
،، ہر حاد اور مزمن امراض میں دوا کی خوراک کا سوال قوت حیات کی طاقت قبولیت پر منحصر ہوتا ہے۔
اگر قوت حیات کی طاقت مقابلہ حاد یا مزمن مرض کے باعث بہت حد تک کمزور ہو چکی ہے تو اس کے لیے دوا کی بہت ہی قلیل خوراک یعنی اونچی پوٹینسی کی تھوڑی مقدار درکار ہوتی ہے کیونکہ قوت حیات اتنی کمزور ہو جاتی ہے کہ وہ بیماری اور دوا کے اثر کو فوراً قبول کر لیتی ہے

Share:

آمدو رفت