الس ٹونیا (Alstonia Scholaris)
ڈٹابارک (Dita Bark)
یہ دوا ملیریا بخار میں مفید ہوتی ہے۔ جب کہ کمزوری بہت ہو اور ایسا محسوس ہوکہ معدہ اور شکم ڈوبے جا رہے ہیں۔
اسہال اور پیچش میں بھی یہ دوا کام آتی ہے جب کہ اسہال بےتحاشا آتے ہوں جیساکہ گندہ پانی پینے یا ملیریا کے باعث اسہال آیا کرتے ہیں۔
بخار کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے یہ دوا ٹانک کا کام دیتی ہے۔
مقدارِ خوراک:
Q یا 3x
پھوڑوں اور وجع المفاصل کے مقام درد پر یہ دوا خارجی طور پر بھی ملتے ہیں۔