وٹامن بی۔ تھایامین ہاہیڈروکلورائیڈ
1926ء میں جانسن اورڈوناتھ نے سب سے پہلے وٹامن بی پانی میں حل پذیر وٹامن چاول کے بھوسے سے اخذ کیا۔ یہ سفید قلمی سفوف ہے بو خمیر کی طرح ہے۔ اور پانی اور الکحل میں تیزی سے حل ہو جاتا ہے۔
چکنائی کے محلل میں حل نہیں ہوتا۔ اس لیے اسکو واٹر سولوبل وٹامن کہتے ہے۔ یہ پھلدار سبزیوں میں پایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ دانےدار چیزوں میں بھی پایا جاتا ہے۔
افعال
وٹامن بی کوانزائم کے طور پر کام کرتا ہے۔
وٹامن بی کی کمی ۔ Defficiency of Vitamin B
وٹامن بی کی کمی سے بیری بیری کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ جس سے مریض کے پٹھے نرم پڑ جاتے ہیں۔ پاؤں سُوج جاتے ہیں پاؤں پر جلن ہوتی ہے۔ چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ مریض بستر پر لیٹ جاتا ہے حتٰی کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
اس کی کمی کی عمومی علامات ، کمزوری ، تھکن ، سر درد ، بھوک کا ختم ہونا اور شب کوری ہیں۔
دیگر علامات میں خون کا بہنا اور دل کا بڑھ جانا ہے۔
کِن چیزوں میں پایا جاتا ہے۔
کئی غذاؤں میں وٹامن بی کی موجودگی کا پتا لگایا گیا ہیں۔ اجناس کے بیچ ، بھوسا ، انڈے کی زردی ، خمیر کے استخراج ، مٹر اور پھلیوں میں اس کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔
پکانے سے اس وٹامن کا ضیاع کم ہوتا ہے لیکن اس وقت ضائع ہو جاتا ہے جب چاول پانی کی کافی مقدار میں پکائے جائیں اور ان کا پانی بعد میں پھینک دیا جائے۔
مقدارِ خوراک
اس کی معالجانہ مقدارِ خوراک 10 سے 15 ملی گرام دن میں دو سے تین وفعہ ہے۔