امونیم برومیٹم Ammonium Bromatum
برومائیڈ آف امونیا Bromide Of Ammonia
امونیم برومیٹم Ammonium Bromatum
برومائیڈ آف امونیا Bromide Of Ammonia
یہ دوا سردرد میں جو دماغی اجتماع خون کے باعث ہو مفید ہوتی ہے۔ ایسا محسوس ہو کہ سر کے اردگرد بند کسا ہوا ہے اور کنپٹیوں میں سخت کھچاوٹ ہے۔
یہ دوا مرگی میں بھی سودمند ہوتی ہے جبکہ یہ مرض دماغی شدید اجتماع خون کے باعث پیدا ہوا ہو۔ نیز گردن توڑ بخار میں بھی دوا نافع ہوتی ہے جبکہ خون کا اجتماع بہت ہو۔
یہ دوا عموماً نزلہ، خراش خنجرہ اور گلے کی خراش میں کام آتی ہے۔ سخت تشنجی کھانسی ہو۔ کھانسی کے دورے تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد ہوں اور متواتر کئی گھنٹوں تک رہتے ہوں۔ خصوصاً لیٹنے سے، ماؤف مقامات پر خراش، گرمی اور جلن کا احساس ہو۔
مزمن:
برانکائیٹس جب شدید صورت اختیار کر گئی ہو میں بھی نافع ہے۔ چھاتی میں بلغم کھڑکھڑاتی ہو۔ بمشکل اور درد کے ساتھ خارج ہوتی ہو دبانے سے چھاتی میں درد کو آرام معلوم ہوتا ہو۔
ورم حلق:
میں بھی یہ دوا مظہر ہوتی ہے جب جلن ہو اور گاڑھی سفید جھاگدار یا لیسدار بلغم حلق میں جمی ہوئی ہو۔
آلات تنفس:
یکایک چھوٹی کھانسی شروع ہو جائے۔ ایسا محسوس ہو کہ گلا گھٹ رہا ہے۔ ہوا کی نالیوں میں خراش ہو۔ کھانسی کا دورہ صبح تین بجے ہوتا ہو جس سے مریض جاگ اٹھتا ہو۔ کالی کھانسی ہو اور خشک دورے کی کھانسی ہو۔
خوراک:
1x