Most Popular

Ammonium Bromatum - امونیم برومیٹم

امونیم برومیٹم  Ammonium Bromatum
برومائیڈ آف امونیا  Bromide Of Ammonia



امونیم برومیٹم  Ammonium Bromatum
برومائیڈ آف امونیا  Bromide Of Ammonia

یہ دوا سردرد میں جو دماغی اجتماع خون کے باعث ہو مفید ہوتی ہے۔ ایسا محسوس ہو کہ سر کے اردگرد بند کسا ہوا ہے اور کنپٹیوں میں سخت کھچاوٹ ہے۔
یہ دوا مرگی میں بھی سودمند ہوتی ہے جبکہ یہ مرض دماغی شدید اجتماع خون کے باعث پیدا ہوا ہو۔ نیز گردن توڑ بخار میں بھی دوا نافع ہوتی ہے جبکہ خون کا اجتماع بہت ہو۔
یہ دوا عموماً نزلہ، خراش خنجرہ اور گلے کی خراش میں کام آتی ہے۔ سخت تشنجی کھانسی ہو۔ کھانسی کے دورے تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد ہوں اور متواتر کئی گھنٹوں تک رہتے ہوں۔ خصوصاً لیٹنے سے، ماؤف مقامات پر خراش، گرمی اور جلن کا احساس ہو۔
مزمن:
           برانکائیٹس جب شدید صورت اختیار کر گئی ہو میں بھی نافع ہے۔ چھاتی میں بلغم کھڑکھڑاتی ہو۔ بمشکل اور درد کے ساتھ خارج ہوتی ہو دبانے سے چھاتی میں درد کو آرام معلوم ہوتا ہو۔
ورم حلق:
              میں بھی یہ دوا مظہر ہوتی ہے جب جلن ہو اور گاڑھی سفید جھاگدار یا لیسدار بلغم حلق میں جمی ہوئی ہو۔

آلات تنفس:
                  یکایک چھوٹی کھانسی شروع ہو جائے۔ ایسا محسوس ہو کہ گلا گھٹ رہا ہے۔ ہوا کی نالیوں میں خراش ہو۔ کھانسی کا دورہ صبح تین بجے ہوتا ہو جس سے مریض جاگ اٹھتا ہو۔ کالی کھانسی ہو اور خشک دورے کی کھانسی ہو۔
خوراک:
              1x
Share:

Ammonium Benzicum - امونیم بنزائیکم

امونیم بنزائیکم Ammonium Benzicum
بنزویٹ آف امونیا Benzoate Of Ammonia



امونیم بنزائیکم Ammonium Benzicum
بنزویٹ آف امونیا Benzoate Of Ammonia

یہ دوا اس وقت مظہر ہوا کرتی ہے جب بوڑھے آدمیوں کو مسلسل بول کا عارضہ ہو اور مثانہ میں خراش ہو۔ پیشاب بمقدار خفیف، تیز، بدبودار اور سیاہی مائل سرخ آتا ہو اور گاڑھی تلچھٹ تہ نشین ہوتی ہو۔
گھنٹیا:
           کے مرض میں بھی یہ دوا کارآمد ہوتی ہے جبکہ جوڑوں میں ریشم بیٹھا ہوا ہو اور پیشاب مذکورہ بالا صفات والا ہو۔
دردگردہ:
            دردگردہ میں بھی یہ دوا نہایت مفید ہوتی ہے۔ البومی نیرا میں بھی یہ دوا مفید ہوتی ہے جبکہ پیشاب مذکورہبالا صفات والا آتا ہو اور اس میں البیومن زیادہ خارج ہوتی ہے۔
خوراک:
            2x ٹری ٹیوریشن
Share:

Ammon Iacum - امونیاایکم

امونیاایکم Ammon Iacum
گمامونیایک Gum Ammoniac



امونیاایکم Ammon Iacum
گمامونیایک Gum Ammoniac

جب کمزور اور بوڑھے آدمیوں کو مزمن برانکائیٹس کا مرض ہو اور ہوا کی نالی میں بکثرت بلغم پیدا ہو جائے جس کا باہر نکلنا مشکل ہو تو ایسے حالات میں یہ دوا مفید ہوا کرتی ہے۔ گلا خشک اور سانس دقت سے آتا ہو۔
نزلی سردرد :
                    نزلی سردرد میں یہ دوا کارآمد ہوتی ہے۔
مصلح:
          برائی اونیا ، آرنیکا۔
خوراک:
3x, 1x
Share:

Agave Americana - اگیوامیریکانہ

اگیوامیریکانہ Agave Americana
سینچری پلانٹ  Century plant

اگیوامیریکانہ Agave Americana سینچری پلانٹ  Century plant

اگیوامیریکانہ Agave Americana
سینچری پلانٹ  Century plant

مسوڑھوں کے پھولنے کے باعث جب بدبودار سانس منہ سے آئے تو اس عارضہ میں یہ دوا نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔
منہ کی رسولی میں یہ دوا نافع ہوتی ہے۔ سوزاک کے عارضہ میں انتشار قصیب دردناک ہے اور ہلکاؤ میں بھی یہ دوا مفید ہوتی ہے۔
سکروی :
کے مرض میں بھی یہ دوا مفید ہوتی ہے جبکہ چہرہ ذرد ہو۔ مسوڑھے سوجھے ہوئے ہوں اور ان میں سے خون نکلتا ہو۔ جب ٹانگوں پر سیاہ ارغوانی رنگ کے دھبے ابھرے ہوئے ہوں، سخت ہو اور درد کرتے ہوں۔ مریض کو بھوک کم لگتی ہو اور قبض کی شکایت رہتی ہو تو یہ دوا مؤثر ہوا کرتی ہے۔
خوراک:
مدرٹنکچر کے 2 قطرے نصف چھٹانگ تازہ پانی میں حل کر کے دن میں تین بار۔
اس دوا کو روئی کے ساتھ لگا کر مسوڑھوں پر بھی ملتے ہیں۔
Share:

Ambrosia - ایمبروشیا

ایمبروشیا Ambrosia
ریگویڈ Rag Weed


ایمبروشیا Ambrosia
ریگویڈ Rag Weed

یہ دوا بخار کاہی اور کالی کھانسی کی میں کام آتی ہے۔ ایسا محسوس ہو کہ ناک، سر اور چھاتی بند ہو گئے ہیں۔ کھانسی کے ساتھ سیٹی بجانے کی سی آواز آتی ہو اور اس میں سے پانی بکثرت آتا ہو یا ایسا محسوس ہو کہ ناک خشک اور اکڑی  ہوئی ہے۔ نکسیر آتی ہو تو یہ دوا نافع ہوتی ہے۔
خوراک :
Q  کے ایک سے دس قطرے دن میں تین بار
Share:

Herbal Madison - بڑھتے وزن اور اضافی چربی کا مسئلہ

بڑھتے وزن اور اضافی چربی کا مسئلہ

بڑھتے وزن اور اضافی چربی کا مسئلہ

بڑھتے وزن اور اضافی چربی کا مسئلہ

بڑھتے وزن اور اضافی چربی کا مسئلہ ہمیں زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور درپیش ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں کئی پیچیدہ مسائل بھی جنم لیتے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے مارکیٹ میں موجود طرح طرح کی ادویات استعمال کی جاتی ہیں لیکن پاکستان اور بھارت میں عام موجود کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جو آپ کو چربی سے جلد ازجلد نجات دلاسکتی ہیں۔ ہلدی ہلدی عمومی طورپر کھانوں میں ذائقے کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن اگر اس کی زیادہ مقدار استعمال کی جائے تو یہ جسم میں بڑے کولیسٹرول کو ختم کرنے کے ساتھ اچھے کولیسٹرول کوبڑھاتی ہے، جسم میں خون کی گردش کو رواں کرنے کے ساتھ دل کے جملہ امراض کو ٹھیک کرتی ہے۔ الائچی اس کے استعمال سے جسم کا میٹابولزم بڑھتا ہے اور ساتھ ہی اضافی چربی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔یہ معدے کے لئے بہت زیادہ مفید ہیں اور ان کے استعمال سے کھانے کے ہضم ہونے میں بہت زیادہ مدد ملتی ہے۔ سرخ مرچ ان میں پایا جانے والا ’کیپسے سین‘ انسانی جسم میں چربی کو پگھلانے کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔مرچ کھانے کے 20منٹ کے اندر ہمارا میٹابولزم تیزی سے کام کرتا ہے اور چربی کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ کری کے پتے یہ پتے نہ صرف کھانے کو خوشبودار اورذائقہ دار بناتے ہیں بلکہ یہ جسم سے فاسد مادوں کو بھی باہر نکالتے ہیں۔اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو روزانہ دس کری کے پتے لے کر انہیں پیس کر کھانے میں ڈالیں،آپ چاہیں تو انہیں پانی میں بھی حل کرسکتے ہیں۔ لہسن اس شاندار سبزی میں بیکٹیریا کو ختم کرنے والے مادے سلفر پایا جاتا ہے۔اس کے استعمال سے جسم سے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں، یہ دل کے امراض کے لئے بہت مفید ہے اور ساتھ ہی جسم میں خون کی روانی کو بہتر رکھتا ہے۔ سرسوں کا تیل اگر آپ عام گھی یا تیل کی جگہ اس کا استعمال کریں تو یہ آپ کے لئے بہت مفید ہے۔ کوشش کریں کہ تلنے والی تمام اشیاءاس میں تیار کی جائیں۔ یہ جسم سے اضافی چربی کو ختم کرکے جسم کو چاک و چوبند بناتا ہے۔ دال مونگ اس دال میں وٹامن اے،بی، سی اور ای پائے جاتے ہیں۔اس میں پروٹین اور فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ جسم کی چربی کو کم کرتی ہے۔ شہد ہر صبح نیم گرم پانی میں شہد کا ایک کھانے کا چمچ مکس کر کے پینے سے جسم کی چربی خود بخود پگھلنا شروع ہوجاتی ہے۔قدرت کے شہد میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ یہ چربی کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتا ہے۔ دار چینی ،لونگ ان اشیاءکا ہمارے کھانوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ ان کے استعمال سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ جسم سے اضافی چربی نکالنے کے ساتھ جسم کے دیگر امراض کو دور رکھتا ہے۔
Share:

آمدو رفت